حیدرآباد ۔9 ستمبر (اعتماد نیوز) دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال نے کرناٹک ریاست میں عام آدمی پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے آج کرناٹک ریاست کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریاست کے
دھرما سدھلا علاقہ کے ایک کالج کے سالانہ تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ریاست میں پارٹی کی کارکردگی سے مقامی قائدین و کارکنان نے انہیں واقف کروایا۔ انہوں نے قائدین و کارکنان پر پارٹی کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔